سورة الطلاق - آیت 5

ذَٰلِكَ أَمْرُ اللَّهِ أَنزَلَهُ إِلَيْكُمْ ۚ وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہارے لیے نازل کیا ہے، جو اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے گناہوں کو اس سے دور کر دے گا اور اس کو بہت زیادہ اجر دے گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ذٰلِکَ﴾ ”یہ “حکم جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے سامنے بیان کیا ہے۔ ﴿اَمْرُ اللّٰہِ اَنْزَلَہٗٓ اِلَیْکُمْ ﴾ ”اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے۔“ تاکہ تم اس پر چلو ،اسے اپنے راہ نما بناؤ ور اس کی تعظیم کرو۔﴿وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا﴾ ”اور جو اللہ سے ڈرے گا وہ اس سے اس کے گناہ دور کردے گا اور اسے اجر عظیم عطا کرے گا ۔“یعنی محذور اس سے دور اور مطلوب اس کو حاصل ہوگا۔