سورة القمر - آیت 48

يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَىٰ وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس دن آگ میں منہ کے بل گھسیٹے جائیں گے ان سے کہا جائے گا 3 کے عذاب کا مزاچکھو

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿یَوْمَ یُسْحَبُوْنَ فِی النَّارِ عَلٰی وُجُوْہِہِمْ ﴾ ’’جس دن انہیں چہروں کے بل آگ میں گھسیٹا جائے گا۔‘‘ چہرہ جو تمام اعضا میں سب سے زیادہ شرف کا حامل ہے۔ اس کا درد دیگر تمام اعضا سے بڑھ کر ہے پس انہیں اس عذاب کے ذریعے سے ذلیل و رسوا کیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا: ﴿ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ﴾ ’’تم جہنم کے عذاب کی تکلیف چکھو۔‘‘ یعنی آگ، اس کے غم، اس کے غیظ وغضب اور اس کے شعلوں (کے عذاب) کو چکھو۔