سورة الذاريات - آیت 59

فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَابِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس جن لوگوں نے ظلم کیا ہے ان کے حصے کا بھی ویسا ہی گناہ ہے جیسا ان کے ساتھیوں کا ہے اس لیے یہ لوگ مجھ سے جلدی طلب نہ کریں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

وہ لوگ جنہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب کرکے ظلم کا ارتکاب کیا ان کے لیے عذاب اور سزا ہے ﴿ذَنُوبًا ﴾ یعنی ان کے لیے بھی اسی طرح حصہ ہے جس طرح ان کے ساتھی اہل ظلم اور اہل تکذیب کے ساتھ کیا گیا۔ ﴿فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ﴾ اس لیے وہ عذاب کے لیے جلدی نہ مچائیں کیونکہ قوموں کے بارے میں سنت الٰہی ایک ہی ہے چنانچہ ہر جھٹلانے والا شخص جو اپنی تکذیب پر جما ہوا ہے جو توبہ کرتا ہے نہ اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے اس پر عذاب ضرور واقع ہوگا خواہ کچھ مدت کے لیے موخر ہوجائے۔