سورة محمد - آیت 8

وَالَّذِينَ كَفَرُوا فَتَعْسًا لَّهُمْ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے، ان کے لیے ہلاکت ہے اور ان کے اعمال کو اللہ ضائع کر دے گا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہ ایک کریم اور وعدے کی سچی ہستی کا وعدہ ہے کہ جو کوئی اپنے قول و فعل سے اس کی مدد کرے گا تو وہ بھی اپنے دوست کی مدد کرے گا اور اسے فتح و نصرت کے اسباب یعنی ثابت قدمی وغیرہ عطا کرے گا۔ رہے وہ لوگ جنہوں نے اپنے رب کا انکار کیا اور باطل کی مدد کی تو ان کے لئے ہلاکت ہے، کیونکہ وہ الٹے پاؤں رسوائی کی راہ پر چل رہے ہیں۔ ﴿ وَأَضَلَّ أَعْمَالَهُمْ ﴾ اور اللہ تعالیٰ ان کے ان اعمال کو باطل کردے گا جن کے ذریعے سے وہ حق کے خلاف سازشیں کیا کرتے تھے۔ ان کا مکرو فریب انہی پر الٹ جائے گا، اور ان کے اعمال باطل ہوجائیں گے جن کے بارے میں انہیں زعم تھا کہ یہ اعمال انہوں نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کیے ہیں۔