سورة ص - آیت 51

مُتَّكِئِينَ فِيهَا يَدْعُونَ فِيهَا بِفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ وَشَرَابٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان میں وہ تکیے لگائے ہوں گے، پھل اور مشروبات طلب کر رہے ہوں گے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿مُتَّكِئِينَ فِيهَا﴾ وہ سجائی ہوئی نشست گاہوں اور آراستہ کیے ہوئے تختوں پر ٹیک لگا کر بیٹھیں گے ﴿يَدْعُونَ فِيهَا﴾ یعنی وہ اپنے خدام کو حکم دیں گے ﴿بِفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ وَشَرَابٍ ﴾ کہ وہ ان کی خدمت میں بکثرت پھل اور مشروبات پیش کریں، جن کو ان کے نفس پسند کریں گے اور ان کی آنکھیں لذت حاصل کریں گی۔ یہ چیز دلالت کرتی ہے کہ وہاں ان کو کامل نعمت، کامل راحت و طمانیت اور کامل لذت حاصل ہوگی۔