سورة ص - آیت 42

ارْكُضْ بِرِجْلِكَ ۖ هَٰذَا مُغْتَسَلٌ بَارِدٌ وَشَرَابٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم نے اسے حکم دیا اپنا پاؤں زمین پر مار، یہ تیرے نہانے اور پینے کے لیے ٹھنڈا پانی ہے

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

ان سے کہا گیا ﴿ ارْكُضْ بِرِجْلِكَ﴾ یعنی اپنی ایڑی زمین پر ماریں۔ آپ کے لیے ایک چشمہ زمین سے پھوٹ پڑے گا، اس چشمے کا پانی پیجیے اور اس سے غسل کیجیے۔ آپ کی بیماری اور تکلیف دور ہوجائے گی۔ آپ نے ایسا ہی کیا تو آپ کی بیماری دور ہوگئی اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو شفا بخش دی۔