سورة فاطر - آیت 26

ثُمَّ أَخَذْتُ الَّذِينَ كَفَرُوا ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر جن لوگوں نے نہ مانا ان کو میں نے پکڑ لیا اور دیکھ لو کہ میری پکڑ کیسی سخت تھی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ثُمَّ أَخَذْتُ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ ” پھر میں نے (مختلف انواع کے عذاب کے ذریعےسے)ان کو پکڑا جنہوں نے کفر کیا تھا۔“ ﴿فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ﴾ ” پس میرا عذاب کیسا سخت تھا“ ان پر؟ ان کے لئے نہایت سخت سزا تھی۔ اس لئے تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تکذیب سے بچو ورنہ تم پر بھی وہی درد ناک اور رسوا کن عذاب نازل ہوجائے گا جو گزشتہ قوموں پر نازل ہوا تھا۔