سورة القصص - آیت 21

فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ ۖ قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یہ خبر سنتے ہی موسیٰ ڈرتے اور سہمے ہوئے نکل کھڑے ہوئے اور موسیٰ نے دعا کی کہ اے میرے رب مجھے ظالموں سے بچائے رکھنا۔“ (٢١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

موسیٰ علیہ السلام نے اس خیر خواہ انسان کی خیر خواہی پر عمل کیا۔ ﴿ فَخَرَجَ مِنْهَا خَائِفًا يَتَرَقَّبُ﴾ ” پس اس بات سے ڈرتے ہوئے )کہ کہیں ان کو قتل نہ کردیا جائے( اس شہر سے نکل پڑے“ اور آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی : ﴿قَالَ رَبِّ نَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ﴾ ”میرے رب ! مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے۔“ کیونکہ اب وہ اپنے اس فعل سے توبہ کرچکے ہیں جس کا انہوں نے بغیر کسی قصد و ارادے کے غصے کی حالت میں ارتکاب کیا تھا اب ان کا آپ کو دھمکی دینا ظلم اور زیادتی ہے۔