سورة الشعراء - آیت 124

إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یاد کرو جب ان کے بھائی ہود نے ان سے فرمایا تھا تم ڈرتے کیوں نہیں؟ (١٢٤)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ﴾ ” جب ان کے بھائی نے انہیں کہا۔” یعنی نسبی بھائی ﴿ هُودٌ ﴾ ” ہود علیہ السلام نے“ نہایت شفقت اور بہترین طریقے سے مخاطب ہو کر کہا : ﴿ أَلَا تَتَّقُونَ ﴾ ” کیا تم ڈرتے نہیں۔“ یعنی تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے ہوئے شرک اور غیر اللہ کی عبادت کو چھوڑتے نہیں؟