سورة الشعراء - آیت 87

وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور مجھے اس دن رسوانہ کرنا جب سب لوگ اٹھائے جائیں گے۔“ (٨٧)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ﴾ یعنی بعض لغزشوں پر زجرو توبیخ، عقاب اور فضیحت کے ذریعے سے قیامت کے روز مجھے رسوا نہ کرنا۔