سورة الشعراء - آیت 39

وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور لوگوں سے کہا گیا کہ تم اجتماع میں شرکت کرو؟ (٣٩)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ ﴾ ” اور لوگوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ تم )سب( کو اکٹھے ہو کر جانا چاہیے۔“ یعنی اس مقررہ دن، لوگوں کے جمع ہونے کے لئے عام منادی کرائی گئی۔