سورة المؤمنون - آیت 94

رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تو میرے رب مجھے ان ظالموں میں شامل نہ کرنا۔ (٩٤)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ﴾ ” تواے میرے رب ! تومجھے ظالموں میں سے نہ کرنا ۔“ یعنی اے میرے رب ! مجھ پررحم فرما مجھے ان گناہوں سے بچالے جوتیری ناراضی کے موجب ہیں اور جن کے ذریعے سے تو نے ان کفار کوآزمائش میں مبتلا کیاہے۔ اے میرے رب ! مجھے اس عذاب سے بھی بچالے جوان پر نازل ہوگا کیونکہ عذاب عام جب نازل ہوتاہے تونیک اور بد سب کواپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔