سورة الإسراء - آیت 91

أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَعِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الْأَنْهَارَ خِلَالَهَا تَفْجِيرًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یا تیرے لیے کھجور اور انگور کا ایک باغ ہو پھرتو اس کے درمیان نہریں جاری کر دے۔“ (٩١) ”

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿أَوْ تَكُونَ لَكَ جَنَّةٌ مِّن نَّخِيلٍ وَعِنَبٍ﴾ ” یا ہو تیرے واسطے ایک باغ کھجور اور انگور کا“ جن کی مدد سے تو بازاروں میں چلنے پھرنے اور آنے جانے سے مستغنی ہوجائے۔