سورة الإسراء - آیت 14

اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

حکم ہوگا اپنا اعمال نامہ پڑھیے آج تو خوداپنا احتساب کرنے کے لیے کافی ہے۔“ (١٤)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اقْرَأْ كِتَابَكَ كَفَىٰ بِنَفْسِكَ الْيَوْمَ عَلَيْكَ حَسِيبًا ﴾ ’’پڑھ لے اپنی کتاب، تو ہی کافی ہے آج کے دن اپنا حساب لینے والا‘‘ یہ سب سے بڑا عدل و انصاف ہے کہ بندے سے کہا جائے کہ وہ اپنے نفس کا محاسبہ کرے تاکہ معلوم ہوجائے کہ اس کے ذمہ کون کون سے حقوق ہیں جو سزا کے موجب ہیں۔