سورة النحل - آیت 40

إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَاهُ أَن نَّقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہمارا کہنا کسی چیز کو کہ جب ہم اس کا ارادہ کرلیں، اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہم اسے کہتے ہیں ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے۔“ (٤٠)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

کیونکہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو وہ صرف اتنا کہتا ہے ” ہوجا“ اور وہ ہوجاتی ہے بغیر اس کے کہ کوئی جھگڑا ہو یا کوئی رکاوٹ بلکہ وہ چیز اس کے ارداے اور مشیت کے مطابق ہی ہوتی ہے۔