سورة الحجر - آیت 73

فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” پس سورج نکلتے ہی انہیں زبردست چیخ نے آپکڑا۔“ (٧٣) ”

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

رہے بستی کے لوگ ﴿فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ﴾ ”پس آپکڑا ان کو چنگھاڑ نے سورج نکلتے وقت، یعنی طلوع آفتاب کے وقت، کیونکہ اس وقت عذاب کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔