سورة الحجر - آیت 41

قَالَ هَٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” فرمایا یہ سیدھا راستہ ہے جو مجھ تک سیدھا پہنچتا ہے۔“ (٤١) ”

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿هَـٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ﴾ ” یہ راستہ ہے مجھ تک سیدھا“ یعنی یہ راستہ معتدل، مجھ تک اور میرے عزت والے گھر تک پہنچاتا ہے۔