سورة ابراھیم - آیت 40

رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” اے میرے رب ! مجھی اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا، اے ہمارے رب ! میری دعا قبول فرما۔“ (٤٠)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

پھر خلیل علیہ السلام نے اپنے لئے اور اپنی اولاد کے لئے ان الفاظ میں دعا مانگی ﴿رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ﴾ ” اے میرے رب ! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا اور میری دعا قبول فرما، اے ہمارے رب ! بخش مجھ کو، میرے ماں باپ کو اور سب مومنوں کو جس دن قائم ہو حساب۔“ اللہ تبارک وتعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ہر دعا قبول فرمالی، سوائے ان کے باپ کے لئے مغفرت کی دعا کے، جو انہوں نے اپنے باپ کے ساتھ ایک وعدے کی بنا پر مانگی تھی، اور جب آپ پر واضح ہوگیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کا دشمن ہے، تو آپ نے اس سے براءت کا اظہار کردیا۔