سورة المآئدہ - آیت 25

قَالَ رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي وَأَخِي ۖ فَافْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

موسیٰ نے کہا! اے میرے رب ! میں اپنے اور اپنے بھائی کے سوا کسی پر اختیار نہیں رکھتا، پس تو ہمارے اور ان نافرمانوں کے درمیان علیحدگی کردے (٢٥)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس میں نافرمان قوم کے مقابلے میں اپنی بےبسی کا اظہار بھی ہے اور براءت کا اعلان بھی۔