سورة القارعة - آیت 10

وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور آپ کو کیا خبر کہ ھاویہ کیا ہے؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ استفہام اس کی ہولناکی اور شدت عذاب کو بیان کرنے کے لئے ہے کہ وہ انسان کے وہم وتصور سے بالا ہے، انسانی علوم اس کا احاطہ نہیں کر سکتے اور اس کی کنہ نہیں جان سکتے۔