سورة الشرح - آیت 4

وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور آپ کے لیے آپ کا ذکر کا بلند کر دیا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی جہاں اللہ کا نام آتا ہے وہیں آپ (ﷺ) کا نام بھی آتا ہے۔ مثلاً اذان، نماز اور دیگر بہت سے مقامات پر، گزشتہ کتابوں میں آپ (ﷺ) کا تذکرہ اور صفات کی تفصیل ہے، فرشتوں میں آپ (ﷺ) کا ذکر خیر ہے، آپ (ﷺ) کی اطاعت کو اللہ نے اپنی اطاعت قرار دیا اور اپنی اطاعت کے ساتھ ساتھ آپ (ﷺ) کی اطاعت کا بھی حکم دیا، وغیرہ ۔