سورة الليل - آیت 3

وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اس ذات کی جس نے نَر اور مادہ پیدا کیا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ اللہ نے اپنی قسم کھائی، کیونکہ مرد وعورت دونوں کا خالق اللہ ہی ہے ماموصولہ ہے۔ یعنی کوئی اچھے عمل کرتا ہے، جس کا صلہ جنت ہے اور کوئی برے عمل کرتا ہے جس کا بدلہ جہنم ہے۔