سورة الشمس - آیت 12

إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب قوم کا سب سے بڑا بدبخت اٹھا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جس کا نام مفسرین قدار بن سالف بتلاتے ہیں۔ اس کا ایسا کام کیا کہ یہ رئیس الاشقیاء بن گیا سب سے بڑا شقی (بدبخت)۔