سورة الغاشية - آیت 19

وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ انہیں کیسے نصب کیا گیا ہے؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی کس طرح انہیں زمین پر میخوں کی طرح گاڑ دیا گیا ہے تاکہ زمین حرکت نہ کرے۔ نیز ان میں جو معدنیات اور دیگر منافع ہیں، وہ اس کے علاوہ ہیں۔