سورة الأعلى - آیت 10

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کرے گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی آپ کی نصیحت سے وہ یقیناً عبرت حاصل کریں گے جن کے دلوں میں اللہ کا خوف ہوگا، ان میں خشیت الہیٰ اور اپنی اصلاح کا جذبہ مزید قوی ہو جائے گا۔