سورة الإنفطار - آیت 4

وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جب قبریں کھول دی جائیں گی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی قبروں سے مردے زندہ ہو کر باہر نکل آئیں گے۔ بُعْثِرَتْ، اکھیڑ دی جائیں گی، یا ان کی مٹی پلٹ دی جائے گی۔