سورة التكوير - آیت 22

وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور تمہارا ساتھی مجنون نہیں ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ خطاب اہل مکہ سے ہے اور صاحب مراد رسول اللہ (ﷺ) ہیں۔ یعنی تم جو گمان رکھتے ہو کہ تمہارا ہم نسب اور ہم وطن ساتھی، محمد (ﷺ) دیوانہ ہے ۔ نعوذ باللہ ۔ ایسا نہیں ہے، ذرا قرآن پڑھ کر تو دیکھوکہ کیا کوئی دیوانہ ایسے معارف وحقائق بیان کر سکتا ہے اور گزشتہ قوموں کے صحیح صحیح حالات بتلا سکتا ہے جو اس قرآن میں بیان کئے گئے ہیں۔