سورة عبس - آیت 24

فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

چنانچہ انسان اپنی خوراک پر غور کرے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- کہ اسے اللہ نے کس طرح پیدا کیا، جو اس کی زندگی کا سبب ہے اور کس طرح اس کے لئے اسباب معاش مہیا کئے تاکہ وہ ان کے ذریعے سے سعادت اخروی حاصل کر سکے۔