سورة النازعات - آیت 43

فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَاهَا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آپ کی ذمہ داری نہیں کہ اس کا وقت بتائیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی آپ کو اس کی بابت یقینی علم نہیں ہے، اس لئے آپ کا اس کو بیان کرنے سے کیا تعلق؟ اس کا یقینی علم تو صرف اللہ ہی کے پاس ہے۔