سورة المدثر - آیت 38

كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہر شخص اپنی کمائی کے بدلے گروی ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- رہن گروی کو کہتے ہیں یعنی ہر شخص اپنے عمل کا گروی ہے، وہ عمل اسے عذاب سے چھڑا لے گا، (اگر نیک ہوگا) یا ہلاک کروا دے گا۔ (اگر برا ہے)