سورة المزمل - آیت 13

وَطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَعَذَابًا أَلِيمًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور بھڑکتی ہوئی آگ اور حلق میں پھنس جانیوالا کھانا اور دردناک عذاب ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- انکال، نکل کی جمع ہے قیود (بیڑیاں) اور بعض نے اغلال کے معنی میں لیا ہے۔ یعنی طوق، جحیما ‘ بھڑکتی آگ ذَا غُصَّةٍ حلق میں اٹک جانے والا، نہ حلق سے نیچے اترے اور نہ باہر نکلے۔ یہ زَقُّوْم کا کھانا ہوگا۔ ضَرِیْع ایک کانٹے دار جھاڑی ہے جو سخت بدبو دار اور زہریلی ہوتی ہے۔