سورة المعارج - آیت 7

وَنَرَاهُ قَرِيبًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- دور سے مراد ناممکن اور قریب سے اس کا یقینی واقع ہونا ہے۔ یعنی کافر قیامت کو ناممکن سمجھتے ہیں اور مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ وہ ضرور آکر رہے گی اس لئے کہ ’’کل ما ھو آت فھوقریب" ہر آنےوالی چیز قریب ہے۔