سورة القلم - آیت 52

وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

حالانکہ قرآن سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جب واقعہ یہ ہے کہ یہ قرآن جن وانس کی ہدایت ورہنمائی کے لئے آیا ہے تو پھر اس کو لانے والا اور بیان کرنے والا مجنون (دیوانہ) کس طرح ہو سکتا ہے؟