سورة الملك - آیت 20

أَمَّنْ هَٰذَا الَّذِي هُوَ جُندٌ لَّكُمْ يَنصُرُكُم مِّن دُونِ الرَّحْمَٰنِ ۚ إِنِ الْكَافِرُونَ إِلَّا فِي غُرُورٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بتاؤ تمہارے پاس کون سا لشکر ہے جو الرحمان کے مقابلے میں تمہاری مدد کرسکتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ منکرین حق دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ استفہام تقریع وتوبیخ کے لئے ہے 'جند کے معنی ہیں لشکر' جتھا یعنی کوئی لشکر اور جتھا ایسا نہیں جو تمہیں اللہ کے عذاب سے بچا سکے۔ 2- جس میں انہیں شیطان نے مبتلا کر رکھا ہے۔