سورة الواقعة - آیت 48

أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور کیا ہمارے پہلے لوگ بھی اٹھائے جائیں گے جو گزر چکے ہیں؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس سے معلوم ہوا کہ عقیدۂ آخرت کا انکار ہی کفر وشرک اور معاصی میں ڈوبے رہنے کا بنیادی سبب ہے . یہی وجہ ہے کہ جب آخرت کاتصور، اس کے ماننے والوں کے ذہنوں میں دھندلا جاتا ہے، تو ان میں بھی فسق وفجور عام ہو جاتا ہے۔ جیسے آج کل عام مسلمانوں کا حال ہے۔