سورة الواقعة - آیت 16

مُّتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تکیے لگائے آمنے سامنے بیٹھیں گے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مَوْضُونَةٌ بنے ہوئے جڑے ہوئے۔ یعنی مذکورہ جنتی سونے کے تاروں سے بنے اور سونے جواہر سے جڑے ہوئے تختوں پر ایک دوسرے کے سامنے تکیوں پر بیٹھے ہوں گے یعنی رو در رو ہوں گے نہ کہ پشت بہ پشت۔