سورة الرحمن - آیت 28

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- فنائے دنیا کے بعد، جزا وسزا یعنی عدل کا اہتمام ہوگا، لہٰذا یہ بھی ایک نعمت عظمیٰ ہے جس پر شکر الٰہی واجب ہے۔