سورة ق - آیت 31

وَأُزْلِفَتِ الْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ غَيْرَ بَعِيدٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جنت متقین کے قریب لائی جائے گی، جو ان سے دور نہیں ہو گی

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اور بعض نے کہا ہے کہ قیامت ،جس روز جنت قریب کر دی جائے گی، دور نہیں ہے۔ کیونکہ وہ لامحالہ واقع ہو کر رہےگی اور كُلُّ مَا هُوَ آتٍ فَهُوَ قَرِيبٌ اور جو بھی آنے والی چیز ہے، وہ قریب ہی ہے دور نہیں۔ (ابن کثیر)۔