سورة الزخرف - آیت 38

حَتَّىٰ إِذَا جَاءَنَا قَالَ يَا لَيْتَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ بُعْدَ الْمَشْرِقَيْنِ فَبِئْسَ الْقَرِينُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

آخر کار جب یہ شخص ہمارے ہاں آئے گا تو شیطان سے کہے گا کاش میرے اور تیرے درمیان مشرق ومغرب کا بعد ہوتا تو تو بدترین ساتھی ثابت ہوا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مَشْرِقَيْنِ (تثنیہ ہے) مراد مشرق اور مغرب ہیں۔ فَبِئْسَ الْقَرِينُ کا مخصوص بالذم محذوف ہے۔ أَنْتَ أَيُّهَا الشَّيْطَانُ! اے شیطان تو بہت برا ساتھی ہے۔ یہ کافر قیامت والے دن کہے گا۔ لیکن اس دن اس اعتراف کا کیا فائدہ؟