سورة فصلت - آیت 4

بَشِيرًا وَنَذِيرًا فَأَعْرَضَ أَكْثَرُهُمْ فَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

قرآن بشارت دینے والا اور ڈرانے والا ہے مگر ان کی اکثر یت اس سے روگردانی کرتی اور اسے بے توجہگی سے سنتی ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ایمان اور اعمال صالحہ کے حاملین کو کامیابی اور جنت کی خوش خبری سنانے والا اورمشرکین ومکذبین کو عذاب نار سے ڈرانے والا۔ 2- یعنی غور وفکر اور تدبر وتعقل کی نیت سے نہیں سنتے کہ جس سے انہیں فائدہ ہو۔ اسی لیے ان کی اکثریت ہدایت سے محروم ہے۔