سورة الزمر - آیت 66
بَلِ اللَّهَ فَاعْبُدْ وَكُن مِّنَ الشَّاكِرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
لہٰذا اے نبی تم بس اللہ ہی کی بندگی کرو اور شکر گزار بندوں میں سے ہو جاؤ
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ﴿إِيَّاكَ نَعْبُدُ ﴾کی طرح یہاں بھی مفعول (اللہ) کومقدم کرکے حصر کا مفہوم پیدا کر دیا گیا کہ صرف ایک اللہ کی عبادت کرو !