سورة الزمر - آیت 65

وَلَقَدْ أُوحِيَ إِلَيْكَ وَإِلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكَ لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

حالانکہ آپ کی طرف اور آپ سے پہلے انبیاء کی طرف یہی وحی بھیجی گئی کہ اگر تو نے شرک کیا تو تمہارے عمل ضائع ہوجائیں گے اور تم نقصان پانے والوں میں ہوجاؤ گے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- (اگر تو نے شرک کیا) کا مطلب ہے، اگر موت شرک پر آئی اوراس سے توبہ نہ کی۔ خطاب اگرچہ نبی (ﷺ) سے ہے جو شرک سے پاک بھی تھے اور آئندہ کے لیے محفوظ بھی۔ کیونکہ پیغمبر اللہ کی حفاظت وعصمت میں ہوتا ہے، ان سے ارتکاب شرک کا کوئی امکان نہیں تھا، لیکن یہ دراصل امت کے لیے تعریض اور اس کو سمجھانا مقصود ہے۔