سورة الصافات - آیت 146

وَأَنبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اس پر ایک بیلدار درخت اگایا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- يَقْطِين ہر اس بیل کو کہتے ہیں جو اپنے تنے پر کھڑی نہیں ہوتی، جیسے لوکی، کدو وغیرہ کی بیل۔ یعنی اس چٹیل میدان میں جہاں کوئی درخت تھا نہ عمارت۔ ایک سایہ دار بیل اگا کر ہم نے ان کی حفاظت فرمائی۔