سورة الصافات - آیت 87

فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

رب العالمین کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اتنی قبیح حرکت کرنے کے باوجود کیا وہ تم پر ناراض نہیں ہوگا اور تمہیں سزا نہیں دے گا۔