سورة سبأ - آیت 14

فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَىٰ مَوْتِهِ إِلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنسَأَتَهُ ۖ فَلَمَّا خَرَّ تَبَيَّنَتِ الْجِنُّ أَن لَّوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ الْغَيْبَ مَا لَبِثُوا فِي الْعَذَابِ الْمُهِينِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پھر ہم نے سلیمان کی موت کا فیصلہ کیا تو جنوں کو اس کی موت کا پتہ دینے والی گھن کے سوا کوئی چیز نہ تھی جو اس کے عصا کو کھا رہا تھا۔ جب سلیمان گر پڑا تو جِنّوں پر یہ بات واضح ہوئی کہ اگر وہ غیب کے جاننے والے ہوتے تو ذلّت آمیز عذاب میں مبتلا نہ رہتے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- حضرت سلیمان (عليہ السلام) کے زمانے میں جنات کے بارے میں مشہور ہوگیا تھا کہ یہ غیب کی باتیں جانتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے حضرت سلیمان (عليہ السلام) کی موت کے ذریعے سے اس عقیدے کے فساد کو واضح کردیا۔