سورة الأحزاب - آیت 3

وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَكِيلًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ پر توکل کر وہ پوری طرح کار ساز ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اپنے تمام معاملات اور احوال میں۔ 2- ان لوگوں کے لئے جو اس پر بھروسہ رکھتے، اور اس کی طرف رجوع کرتے ہیں۔