سورة الشعراء - آیت 186

وَمَا أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ الْكَاذِبِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور تو کچھ بھی نہیں مگر ہم جیسا انسان ہے ہم تجھے جھوٹے لوگوں میں سمجھتے ہیں۔ (١٨٦)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی تو جو دعویٰ کرتا ہے کہ مجھے اللہ نے وحی ورسالت سے نوازا ہے، ہم تجھے اس دعوے میں جھوٹا سمجھتے ہیں، کیونکہ تو بھی ہم جیسا ہی انسان ہے۔ پھر تو اس شرف سے مشرف کیونکر ہوسکتا ہے؟