سورة الشعراء - آیت 141

كَذَّبَتْ ثَمُودُ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

” قوم ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا۔ (١٤١)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ثمود کامسکن حجر تھا جو حجاز کے شمال میں ہے، آج کل اسے مدائن صالح کہتے ہیں۔ (ایسرالتفاسیر) یہ عرب تھے۔ نبی (ﷺ) تبوک جاتے ہوئے ان بستیوں سے گزر کر گئے تھے، جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔