سورة الشعراء - آیت 3
لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے نبی شاید آپ اس غم میں اپنی جان کھودیں گے اس لیے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔“ (٣)
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- نبی (ﷺ) کو انسانیت سے جو ہمدردی اور ان کی ہدایت کے لیے جو تڑپ تھی ، اس میں اس کا اظہار ہے۔