سورة البقرة - آیت 281

وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ ۖ ثُمَّ تُوَفَّىٰ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور اس دن سے ڈرو جس دن سب اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹائے جاؤ گے اور ہر کسی کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور کسی پر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- بعض آثار میں ہے کہ یہ قرآن کریم کی آخری آیت ہے جو نبی کریم (ﷺ) پر نازل ہوئی، اس کے چند دن بعد ہی آپ (ﷺ) دنیا سے رحلت فرما گئے۔ (ابن کثیر )